31 مئی 2013 - 19:30
ڈرون حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پاکستان میں حالیہ امریکی ڈرون حملے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے ڈرون حملوں کے دفاع پر سخت تحفظات اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ نہ صرف ملکی خود مختاری بلکہ عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی بھی خلاف ورزی ہے۔مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف کے ایک قریبی ساتھی نے امریکی ناظم الامور کو ڈرون حملے پر تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان یک طرفہ اقدامات کے بجائے با معنی مشاورت اور تعاون قائم ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے انہیں قانونی قرار دیا ہے۔ جان کیری نے کہا کہ امریکا ، القاعدہ اور طالبان سے حالت جنگ میں ہے، انہوں نے دعویٰ کیاکہ ڈرون حملے قانونی حیثیت رکھتے ہیں، میزائل حملوں میں القاعدہ کے درجنوں کمانڈرز، ٹرینر اور بم بنانیوالے مارے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲